بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خضدار میں سی ٹی ڈی کی گاڑی میں دھماکا، ایس ایچ او شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس افسر شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکامحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی گاڑی پر کیا گیا، دھماکے میں ایس ایچ او نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد شہید ہونے والے ایس ایچ او محمد مراد کی گاڑی کے نیچے یا گاڑی کے اندر نصب تھا۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے خضدار دھماکےمیں پولیس افسرکی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے دھماکے کی ے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔اپنے ایک جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کےجانی ومالی تحفظ پر مامور سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی
Back to top button