بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خدیجہ پر حملہ کرنے والا مجرم 5 کی بجائے ساڑھے تین سال بعد ہی رہا

آئی جی اور وزیر کو خطوط لکھے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں، کسی مجرم کو ڈیڑھ سال کی رعایت ملتے ہوئے کبھی نہیں دیکھی۔خدیجہ صدیقی

خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 بار وار کرنے والے مجرم شاہ حسین کو 5 سالہ قید کے بجائے ساڑھے تین سال میں رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو تحفظ کے لیے خط لکھا مگر جواب نہیں دیا گیا، مجرم کو سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے آئی جی اور وزیر کو خطوط لکھے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں، کسی مجرم کو ڈیڑھ سال کی رعایت ملتے ہوئے کبھی نہیں دیکھی۔

Back to top button