بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ میں کورونا پابندیاں نافذ، آج سے کاروبار 6بجے بند

تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں کے نفاذ کے بعد آج سے کاروبار شام بجے بند ہوگا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے شاپنگ مالز، دکانیں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند اور ٹیک اوے کی سہولت رات10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہری عوامی مقامات پر بھی نہیں جاسکیں گے جب کہ جمعے اوراتوارکو چھٹی ہوگی۔

Back to top button