بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یکم محرم سے عمرہ کی اجازت، پاکستان سمیت 9ممالک پر پابندی برقرار

عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اجازت نہیں ہو گی۔

Back to top button