بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 25افراد جاں بحق

حادثےمیں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈاکٹر نیئر نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے، حادثےمیں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button