بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی،شیخ رشید کا انکشاف

یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی ‏سلجھ جائے گی


‏افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، وہ اپنی مرضی سےراولپنڈی‏گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ہونے والے اہم انکشافات سامنے لے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا اور میڈیا میں ‏چلنے والی لڑکی کی تصاویر جعلی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیرداخلہ نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی اپنی مرضی سےراولپنڈی ‏گئی اور دامن کوہ سےلڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر اس لڑکی کی نہیں جعلی ہیں یہ عالمی سازش اور ”را” کا ایجنڈا ہے اس کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کڑیوں سے کڑیاں ملا رہے ہیں جلد ہی گتھی ‏سلجھ جائے گی۔

Back to top button