بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں


مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے۔

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا، عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کے لیے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں۔

مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Back to top button