بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اگست تک اسلام آباد کا تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا،وزیراعظم

عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، تمام ریکارڈ جل جاتا ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے۔اسلام آباد میں وراثتی سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، تمام ریکارڈ جل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ کو پکڑتے ہیں تو وہ عدالت سے ضمانت پر باہر آ جاتے ہیں، سزا اتنی کم ہے کہ کسی کو ڈر نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگست تک اسلام آباد کا تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 1970 کے الیکشن کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا، ملک میں ایسے الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button