بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین حارث سہیل ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔


پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے کا میدان آج جمعرات کو کارڈف میں سج رہا ہے جس سے قبل گرین شرٹس نے آخری تیاریوں کے طور پر بدھ کو بھرپور ان ڈور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن بائیں ہاتھ کے بیٹسمین حارث سہیل ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

اگر انگلینڈ ٹیم کی بات کریں تو انگلش کیمپ میں صورتحال اب 2 دن پہلے والی نہیں ہے، 3 کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ نے پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا اور 9 نئے کھلاڑیوں پر مشتمل 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے سُپر د کی گئی ہے۔

انگلش کپتان اس سیریز میں پاکستان سے مقابلہ کرنے اور اُسے جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کی تیسری کووڈ ٹیسٹنگ بھی ہو ئی جبکہ تینوں ٹیسٹ کی منفی رپورٹ والے کرکٹرز کو ہی میچ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔

اگر ریکارڈ پر نظرڈالیں تو کارڈف میں کھلیے گئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔قومی ٹیم نے کارڈف میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں2 میچز پاکستان نے جیتے جبکہ ایک مقابلے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

Back to top button