بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا سے پاکستان میں مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1683 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کرگئے اور 1683 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1683 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22493 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 67 ہزار 633 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1084 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 609 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34531 ہے۔

Back to top button