بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دلیپ کمار کے انتقال پر شاہد خان آفریدی بھی افسردہ

دلیپ کمار کا انتقال خیبر پختونخوا سے لیکر ممبئی تک کا بہت بڑا نقصان ہے،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دلیپ کمار کا انتقال خیبر پختونخوا سے لیکر ممبئی تک کا بہت بڑا نقصان ہے۔

شاہد آفریدی نے دلیپ کمار کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بے شک! ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اور ہمیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’خیبرپختونخوا سے لیکر ممبئی اور پوری دنیا میں یوسف خان صاحب (دلیپ کمار) کے پرستاروں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’دلیپ کمار صاحب ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے بھی دلی تعزیت کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

Back to top button