بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کردیا

میں سمجھتا ہوں مجھے وہ حق ادا کرنے نہیں دیا جارہا، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس اسمبلی میں میرا کوئی کام نہیں،فردوس شمیم نقوی

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 101 سے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میڈیا سینٹر پہنچے، جہاں فردوس شمیم نقوی و دیگر نے اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسمبلی کی کمیٹیز میں شامل نہیں کیا جارہا، ہمیں بجٹ تقریر نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کل احتجاج کیا گیا تو رکنیت معطل کر دی گئی، میں پی ایس 101 سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے وہ حق ادا کرنے نہیں دیا جارہا، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس اسمبلی میں میرا کوئی کام نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کل صبح استعفیٰ اسپیکر اسمبلی کو رائٹنگ میں دے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button