بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی یو اے ای اور عمان منتقلی،آئی سی سی نے تصدیق کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہے گا جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونا تھا لیکن بھارت میں کورونا کی لہر کے باعث ایونٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔

Back to top button