بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پابندی کے بعد ٹک ٹاک ترجمان کا بیان آگیا

ہم سب سے پہلے عدالتی کیس اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے واقف ہوئے اور اب اس کے مضمرات پر غور کیا جارہا ہے۔ترجمان

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بعد ٹک ٹاک ترجمان کا بیان سامنےآگیا۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک کے پاس ٹھوس پالیسیاں موجود ہیں جب کہ مواد کی خلاف ورزی سے متعلق ایکشن لینے کے لیے ٹیکنالوجی پر نظرثانی کا عمل بھی جاری ہے۔

ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا تھاکہ ہم سب سے پہلے عدالتی کیس اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے واقف ہوئے اور اب اس کے مضمرات پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button