بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر فی اونس ہے

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button