بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہوگئے

ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ،(ن) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کیے گئے 25 ارب روپے پر جواب مانگا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چینی اسکینڈل میں طلب کیے جانے پر ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے سلسلے میں ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جب کہ (ن) لیگ کے کارکنان بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہیں۔

Back to top button