بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلے موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز

کوٹ لکھ پت انڈسٹریل ایریا میں قائم ایئر لنک نامی نجی کمپنی کے یونٹ میں تین مختلف کمپنیز کے موبائل فونز اسمبل ہو رہے ہیں

حکومت کی نئی معاشی پالیسی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، پاکستان میں پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا، پلانٹ میں ماہانہ 10لاکھ سمارٹ فونز تیار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا جہاں ماہانہ نو سے دس لاکھ مختلف کمپنیز کے فونز اسمبل ہوتے ہیں۔

کوٹ لکھ پت انڈسٹریل ایریا میں قائم ایئر لنک نامی نجی کمپنی کے یونٹ میں تین مختلف کمپنیز کے موبائل فونز اسمبل ہو رہے ہیں۔طویل اسمبلی لائنز کے اطراف موجود سینکڑوں ورکرز ، ماہانہ نو سے دس لاکھ موبائل فونز اسمبل کرتے ہیں۔اسمبلنگ کے بعد فون کو سخت ترین ٹیکنیکل ٹیسٹ سے بھی گزارا جاتا ہے ۔مقامی سطح پر تیاری کے بعد 15 سے اٹھارہ ہزار تک ملنے والا فون تہتر سو روپے میں تیار ہو گا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر ایک ارب اکتیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔حکومتی پالیسی میں نرمی اور غیر ملکی کمپنیوں کی موبائل فون صنعت میں سرمایہ کاری سے اربوں روپے کا درآمدی بل کم ہو گا۔پلانٹ میں سات اسمبلی لائینز ہیں جبکہ سات سو سے زائد ورکرز مکتلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔پاکستان میں بڑھتی سمارٹ فونز کی کھپت اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ سے مقامی سطح پر فونز کی تیاری ہو گی۔جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

Back to top button