بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر کی لاش مل گئی

منگلا ڈیم میں قلعہ رام کوٹ کے قریب دو لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت سردار صغیر چغتائی اور اُن کے ڈرائیورکے نام سے ہوئی ہے


تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں، 11جون کو اُن کی گاڑی دریائے جہلم میں گرگئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر میرپورآزاد کشمیرمنیر احمد قریشی کے مطابق منگلا ڈیم میں قلعہ رام کوٹ کے قریب دو لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت سردار صغیر چغتائی اور اُن کے ڈرائیورکے نام سے ہوئی ہے۔

دو روز قبل صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کی لاش بھی دھان گلی ڈڈیال سے ملی تھی۔11 جون کو آزاد پتن کےمقام پر صغیر چغتائی کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی، سیکرٹری اور ان کے ڈرائیور ڈوب گئے تھے۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کا آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا دعویٰ ہے بنیاد ہے، پاک فوج
Back to top button