بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے، روس

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے، افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں صورتحال پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے، مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم (سی ایس ٹی او) ضروری سکیورٹی اقدامات کرے گی، سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ نا کرنا بڑی تباہی ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیے  گستاخانہ بیانات جرم، بھارت کو معافی مانگنی چاہئے،ادے ٹھاکرے
Back to top button