بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سلامتی کونسل کے صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات

فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے۔شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سلامتی کونسل کے صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے۔

ملاقات کے حوالے سے شاہ محمود نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے بھی فلسطین کے معاملے پر ہمارے مقف سے اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کا اعلان ہماری سفارتی کاوشوں کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔

Back to top button