بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں کورونا کے وار کم نہ ہوئے، ایک ہی روز میں 4500فراد زندگی کی بازی ہار گئے

دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی جان سے جاچکے ہیں۔

کورونا وبا نے بھارت کو آکٹوپس کی طرح جکڑلیا، چوبیس گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار زندگیاں لے گیا، مزید دو لاکھ سرسٹھ ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت کی بائیس ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی جان سے جاچکے ہیں۔

کورونا بحران میں بدترین کارکردگی پر بھارتی وزیراعظم کی مقبولیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی۔

Back to top button