بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فلسطین کا معاملہ، جو بائیڈن کی انسانی حقوق سے وابستگی پر سوالات اٹھنا شروع

امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے ہی پارٹی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے

اسرائیل فلسطین کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے ہی پارٹی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع پرامریکا کوکیا ردعمل دینا چاہیئے، اس معاملے پرڈیموکریٹس کے درمیان اختلاف ہیں اور ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انسانی حقوق کی وابستگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

اراکین جوبائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ڈیموکریٹس کے آزاد خیال اراکین نے اسرائیل کو گرفت میں نہ لانے اورانسانی حقوق کو نظرانداز کرنے پر وائٹ ہاؤس پر تنقید کی ہے۔جب کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت نہ کرنے پر بھی وائٹ ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Back to top button