بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیدیا

منصوبے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے،چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چئیرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانی کا نوٹس لے لیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی بلاامتیاز، میرٹ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

Back to top button