بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہر قائد میںگرمی نے بے حال کردیا، پارہ 43ڈگری تک پہنچ گیا

شہر میں لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا

شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ 43 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں خشک اور گرم ریگستانی ہواؤں کا راج ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، شہر میں لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا جب کہ درجہ حرارت بھی 43 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔

Back to top button