بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے فی لیٹر ڈیزل 3 روپے 25 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید پڑھیے  حکومت کی نیپرا سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست
Back to top button