بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک سے باہر نہ جانے دینے کے معاملے پر شہبازشریف کا عدالت سے رجوع

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف اے واجد ضیا کو فریق بنایا گیا ہے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد ایئرپورٹ پر سفر سے روکا گیا، درخواست میں نامزد افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف اے واجد ضیا کو فریق بنایا گیا ہے۔

Back to top button