بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

ابوظہبی میں میچز ہونے پر کھلاڑی اور متعلقہ افراد چارٹر طیارے سے یو اے ای جائیں گے

پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے وینیو کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں میچز ہونے پر کھلاڑی اور متعلقہ افراد چارٹر طیارے سے یو اے ای جائیں گے۔دوسری جانب کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹنگ اور ہوٹل میں اکٹھے ہونے سے متعلق آگاہ کیا جانے لگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو 20 میچز کا شیڈول دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 جون تک لیگ مکمل کرنے کے لیے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، پی سی بی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے اختتام پر جواب مل سکتا ہے، عید کے بعد یو اے ای میں کل سے دفاتر کھل رہے ہیں۔

Back to top button