بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فاسٹ بائولر محمد عامر برطانوی شہریت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف

فاسٹ بائولر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور اگر 29 سالہ فاسٹ بائولر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

شہریت ملنے کی صورت میں محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی انگلینڈ کی کائونٹی کرکٹ کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ بائولر اظہر محمود کی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد عامر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد سے فیملی کیساتھ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی تعریف کی۔

Back to top button