بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

انگلینڈ میں ریلوے نظام میں جدت لانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

انگلینڈ میں ریلوے نظام میں جدت لانے کیلئے آئندہ تین برس میں ریلوے اسٹیشنز کے ٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ریل ڈلیوری گروپ کی جانب سے چندبڑے اسٹیشنزکےسواتمام ٹکٹ آفس بندکرنےکی تجاویزپیش کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ تجویز کے تحت ریلوے اسٹیشنوں پر ٹکٹوں کی خریداری، ٹریول ایڈوائز اور  معمر و معذور افراد کی مددکیلئےعملہ موجود رہےگا۔حکام کے مطابق گزشتہ برس صرف 12 فیصد ٹکٹ، ٹکٹ آفس سے اور دیگر آن لائن یا وینڈنگ مشین سے خریدے گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ تجویز کے تحت اگلے تین سال کے اندر اندر چند بڑے ریلوے اسٹیشنز کو چھوڑ کر باقی 1 ہزار سات ٹکٹ آفس بند کردیے جائیں گے جبکہ اسٹیشن ٹکٹ آفیس کے اسٹاف کو دیگر اہم خدمات پر تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب ریلوے اسٹیشنوں کے ٹکٹ آفسوں میں کام کرنے والے ملازمین بیروزگاری کی خدشات کے پیش نظر اس فیصلے پر پریشان نظر آتے ہیں۔

ریل اینڈ میری ٹائم (آر ایم ٹی) ورکرز یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا ریلوے نظام میں جدت لانے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ صرف اسٹیشن اسٹاف سے جان چھڑانے اور اپنا منافعہ بڑھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

آر ایم ٹی ورکرز یونین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر موجود ٹکٹ آفس ختم کرنے کے بعد ملازمین کے روزگار کی ضمانت دی جائے۔

مزید پڑھیے  سری لنکا کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلادیش روانہ
Back to top button