بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔پشاور زلمی کے کوچ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں PrayForPalestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

Back to top button