بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4707 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5200 مریض صحتیاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں مزید کسی کورونا مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5200 مریض صحتیاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 117 جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ25 ہزار 392، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 اور بلوچستان میں 23 ہزار 655 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 56 ہو گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار407 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کا بتانا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 570 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی گئی اور ملک میں اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 518 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 1 لاکھ 9 ہزار 395 افراد کی جزوی ویکسی نیشن کی گئی اور ملک میں اب تک 18 لاکھ 59 ہزار 208 افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

Back to top button