بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 113کا انتقال، 3ہزار سے زائد نئے کیسز

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 492 تک جاپہنچی ہے۔

سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 84 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 113 افراد انتقال کر گئے۔

ملک میں 10 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کے 38 ہزار 883 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.93 فیصد رہی اور فعال کیسز کم ہو کر 78 ہزار 959 رہ گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 64 ہزار 557 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 19 ہزار 106 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 4 ہزار 387 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 492 تک جاپہنچی ہے۔

Back to top button