بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے،سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت

ں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے مسلم دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے بیت المقدس اور غزہ میں کیے گئے حملوں پر عالمی حلقوں کی جانب سے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسجد اقصیٰ اسلام کے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے مسلم دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘سعودی وزارت خارجہ قابض افواج کی جانب سے عبادت گزاروں کے تحفظ اور سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہےسعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر اسرائیل کا احتساب کرے اور بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسلسل تیسرے روز مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا، فلسطینی عبادت گزاروں پر ربر میں لپٹی اسٹیل کی گولیاں، اسٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس (یروشلم) میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Back to top button