بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ریاض کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ریاض کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی ملک میں منتقلی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زلفی بخاری، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دستخط ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری، وزیر اعظم عمران خان کے سرکاری دورے پر ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی نے معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ معاہدے پر دستخط ہونے سے سعودی قیادت کے 2019 میں کیے گئے ایک وعدے پر کام تیز ہوگا۔

Back to top button