بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری،مزید تین کشمیری شہید کر ڈالے

ابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے اور علاقے میں صحافیوں کو آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

Back to top button