بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا نون لیگ کے امیدواد مفتاح اسماعیل نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی.

درخواست میں کہا گیا تھابڑی تعداد میں پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے اور این اے 249 کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے نون لیگی وکیل نے کہا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے۔

Back to top button