بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کا بڑا کارنامہ

فواد عالم گزشتہ 55 سال کے دوران اپنی پہلی 4 ٹیسٹ نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے والے بلے باز بن گئے

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم گزشتہ 55 سال کے دوران اپنی پہلی 4 ٹیسٹ نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں ۔

اس سے قبل آخری مرتبہ سابق بلے باز برطانوی بلے باز جان ایڈرچ نے 1964ء سے 1966ء کے دوران اپنی پہلی 4 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلا تھا ۔ سب سے زیادہ سنچریاں نصف سنچریوں میں بدلنے کا عالمی ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین بلے باز جارج ہیڈلی کے پاس ہے جنہوں نے 31-1930ء میں اپنی پہلی 6 نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کیا تھا۔

Back to top button