بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان فٹبال فیڈریشن تنازعہ،اہم فریق اشفاق حسین کی فہمیدہ مرزا سے ملاقات

اس موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مشتاق اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ریٹائرڈ) محمد آصف زمان بھی موجود تھے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازعہ کے ایک اہم فریق انجینئر سید اشفاق حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ان کے دفتر میںملاقات کی، اس موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مشتاق اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ریٹائرڈ) محمد آصف زمان بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹ بال کی سرگرمیوں کو معطل کرنے ، نارملا ئزیشن کمیٹی کے کردار،27 مارچ کے فیفا ہاؤس کے واقعہ اور ملک میں فٹ بال کی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجویزیں زیر غور آئیں

واضح رہے کہ یہ میٹنگ اس ڈائیلاگ عمل کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت چند روز قبل نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مثبت رہی اور اسے معاملہ کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا،ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسی طرح کی ایک ملاقات نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بھی کی جائے گی، واضع رہے کہ یہ ملاقاتیں اس ڈائیلاگ کے عمل کا حصہ ہے جس کا آغاز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ ہفتے کیا تھا۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ چیزیں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور پی ایف ایف کے معاملات حل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں،

Back to top button