بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بھائی نے فائرنگ کر کے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا

ملزم موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں

صوابی میں بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ہملٹ میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

Back to top button