بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز کا دورہ کراچی ملتوی

عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر یہ فیصلہ کیاگیا،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دورہ کراچی ملتوی کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا دورہ کراچی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر یہ فیصلہ کیاگیاہے۔

واضح رہےکہ آج شام مریم نواز کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں انہیں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جب کہ اتوار کے روز ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔

Back to top button