بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس،زبردست رسپارنس پر سمندر پاکستانیوں کا شکرگزار، وزیراعظم

8 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الحمدللہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ فنڈز موصول ہوچکے، زبردست رسپانس پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، کم وقت میں بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر اسٹیٹ بینک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Back to top button