بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ پلس سکیم میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے صحت کارڈ پلس پیکج 10 لاکھ روپے سالانہ کردیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس اسکیم میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے صحت کارڈ پلس پیکج 10 لاکھ روپے سالانہ کردیا گیا ، سہولت کارڈ اسکیم میں خصوصی ٹاپ اپ پروگرام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ اپ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور عوام کو خصوصی پیکج دیئے جائیں گے ، صحت کارڈ پلس اسکیم سے منسلک ہسپتالوں کو بروقت ادائیگیوں پر بھی اتفاق ہوگیا ، جب کہ اسکیم کی موثر نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی محکمہ صحت کو فیصلوں پر ٹائم لائنز کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کردی ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حتمی مقصد ہے۔

Back to top button