بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی ایوان نمائندگان میں مسلمانوں کے حق میں بڑا بل منظور کرلیا گیا

امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا

امریکی ایوان نمائندگان نے مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا جب کہ اس بل کا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون سازی کو ’نو بین ایکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پرامریکا میں متنازع سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں لایا گیا ہے۔ایوان نمائندگان میں اس بل کو 218-208 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے تاہم اسے قانون بننے کے لیے امریکی سینیٹ سے پاس کرانا بھی لازمی ہے۔

واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورمیں کئی مسلمان ممالک پر امریکا سے متعلق سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر احتجاج بھی کیا گیا تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

Back to top button