بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس منیب اختر کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سے معذرت

گزشتہ روز سوالات سے آپ کو رنج پہنچا، میرا مقصد آپ کی دل آزاری کرنا نہیں تھا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سے گزشتہ روز کے رویے پر معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق نظرثانی درخواستوں پرسماعت ہوئی جس میں جسٹس قاضی فائز نے گزشتہ روز پوچھےگئے سوالات کے تحریری جوابات جمع کرائے۔

اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے سرینا عیسیٰ سے گزشتہ روز کے رویے پر معذرت کی۔

جسٹس منیب نے سرینا عیسیٰ نے مکالمہ کیا کہ گزشتہ روز سوالات سے آپ کو رنج پہنچا، میرا مقصد آپ کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میرے سوالات سے آپ دکھی ہوئیں جس پر معذرت خواہ ہوں۔

Back to top button