بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی

تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ حالیہ دنوں میں سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار 650 سے زائد افراد کو رہا کیا جاچکا جب کہ سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنےکا مطالبہ کیا ہے، برطانوی کمشنر نے کہا کہ آپ حوالگی کے لیے درخواست دیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کے رویے سے لگتا نہیں وہ وزیراعظم رہے ہیں، ان کی سیاسی زندگی میں یہ بدترین زبان تھی۔

Back to top button