بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلنے لگیں

کراچی میں 24 سے 36کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے لگیں۔محمکہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم رخصت ہو رہا ہے، مغربی سسٹم ختم ہونے پر ہائی پریشر ایریا بن گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 14فیصد ہے، کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران ہواؤں کا رخ تبدیل رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے، بدھ کو شہر کا موسم گرم اورخشک رہے گا، بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 36سے 38 ڈگری تک ہوسکتاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری رہنےکاامکان ہے۔

Back to top button