بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹی ایل پی سےکوئی مذاکرات نہیں ہورہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا،191مقامات کلیئرہوگئے، اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے۔ تفصیلات کے مطابق ،وزیرداخلہ شیخ رشید نے جی 7 اسلام آباد میں سستا رمضان بازار کا دورہ کیا ، شیخ رشید نے سستارمضان بازارمیں قیمتوں کاجائزہ لیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹی ایل پی سےکوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا ، ہم کسی صورت آپ ﷺ گستاخی کوقبول نہیں کریں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا جن میں 191مقامات کلیئرہوگئے ہیں اور اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے اور لاہوریتیم خانہ چوک پراب بھی حالات کشیدہ ہیں تاہم 20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، ٹی ایل پی کے اکاوَنٹ بلاک ہوں گے ، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔

قبل ازیں کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما کی زبان بندی کا حکم دے دیا گیا ، محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم دیا ہے ، کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کر سکتا ہے ،محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کر سکتے، ان کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ بھی بند کر دیے گئے ہیں اور کالعدم تحریک لبیک کے کسی رہنما پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

Back to top button