بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب نے جاوید کیانی،خضر حیات اور سکندر پاشا کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے شوگر اسکینڈل تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دست راست اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جاوید کیانی کو طلب کیا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہےکہ جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ نیب حکام نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو بھی 14 اپریل کو راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا 13 اپریل کو پیش ہوں جب کہ پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا گیا۔

نیب حکام کا کہنا ہےکہ تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی جس کے لیے انہیں سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے۔

Back to top button