بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عاصم احمد کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ اس وقت ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت مکمل ہونے پرعاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا جائے گا۔

Back to top button