بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید62افراد جاں بحق


مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 62انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12128تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1072نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ57ہزار591تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ  کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک میں کورونا5 لاکھ  14 ہزار 951 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد305120تک پہنچ گئی ۔

اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1744 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2008مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2163تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19009،صوبہ پنجاب7541،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1258،صوبہ بلوچستان82،آزاد جموں وکشمیر436جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ28ہزار592 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ49ہزار268،خیبر پختونخوا64653،اسلام آباد40449،بلوچستان18612،آزاد جموں وکشمیر8582جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4795تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د42188تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں68786، سندھ میں2 لاکھ51ہزار758،پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار757، بلوچستان میں18891، آزاد جموں و کشمیر میں9291اور گلگت بلتستان میں4920فراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4948افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4157، خیبر پختونخوا میں1970، اسلام آباد میں481، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد جموں و کشمیر میں273فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 82لاکھ88  ہزار91ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے31713نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 6 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اورگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔ZS

Leave a Reply

Back to top button